23 اپریل 2014 - 10:33
افغانستان پر امریکی ڈرون حملہ

افغانستان میں میں امریکہ نے اس ملک کے ایک مشرقی صوبے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ پر ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں بتایا جاتا ہے کہ طالبان گروہ کے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: امریکہ کا یہ ڈرون حملہ، افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ناری کے علاقے پر انجام پایا۔دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں امریکی فوجی ٹھکانے پر حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، صوبے پروان میں بگرام ہوائی اڈے پر کیا گیا جس میں دو راکٹ فائر کئے گئے۔ اس حملے میں امریکی فوجی ٹھکانے کو کافی نقصان پہنچا تاہم ابھی تک ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

......

/169